اے پاک پروردگار Dua

اے پاک پروردگار

وہ معاملات جن میں میرا اختیار نہیں جہاں میں بے بس ہوں ان میں میری مدد فرما

اور مجھے اکیلا مت چھوڑ۔



بہت اچھا لگتا ہے تجھ سے مانگنا 

اے میرے اللہ 

ساری زندگی مجھے کسی کا محتاج نہ کرنا



نصیب بے شک اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر دعائوں کا اختیار اُس نے ہمیں دیا ہے اور دعائیں ہی تو ہیں جو تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں…



میرے اللہ مجھے کبھی بھی کسی بھی حالات میں مشکلوں پریشانیوں میں خوشیوں میں راحتوں میں   اکیلا مت چھوڑنا میرے مالک ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھنا ہمیشہ اپنی محبت کی نگاہ سے دیکھنا۔ میرے گناہوں کو معاف کرنا میرے مولا مجھے ایسے بنا دینا کے میں آپ کو پسند آجاؤں آمین …



اے اللہ

تیرے بندے جس جس بیماری اور تکلیف میں مبتلا ہیں اُن سب

کو نجات عطا فرما۔ آمین




اے رب العالمین بیشک زمین وآسمان

میں تیری بادشاہی ہے

اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے

ہماری پریشانیاں دور فرمادے ہمیں آسانیاں عطا فرما

ہمارے حال پر رحم فرما




اللہ رب العزت

آپکی جان، مال، ایمان، آبرو. روزی، رزق، علم ، عمل، گھر ، کاروبار دستر خوان، اولاد، زندگی خوشیوں، عبادات تقوی، اخلاص، اخلاق سادگی، عاجزی انکساری اور عمر میں برکتیں، رحمتیں وسعتیں رفعتیں، اور عروج و

بلندیاں عطا فرمائیں

آمین





اگر آنکھ کی بینائی ختم ہو جائے تو انسان رات اور دن میں فرق نہیں کر سکتا۔۔۔ اسی طرح اگر انسان کا دل اندھا ہو جائے تو وہ حق اور باطل میں فرق نہیں کر سکتا۔۔۔

مولانا جلال الدین رومی





ه علامه اقبال .

منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر مل جائے تجھے کو دریا تو سمندر تلاش کر

هر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر

سجدوں سے تیرے کیا ھوا صدیاں گزر گئیں دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر . 









وہ نماز سے فارغ ہوئی سلام پھیرا

مجھے دیکھا تو پوچھا

آپ آگئے ؟؟

میں نے ایک نظر اس کے پاکیزہ چہرے پر ڈالی اور کہا ۔۔۔

آپکی قسم جب جب بلاؤ گی سب چھوڑ چھاڑ کے

دوڑا چلا آؤں گا۔۔۔

وہ جواب میں مسکرائی اور دعا مانگنے لگی دعا ختم کی

اُس نے جائے نماز اٹھائی اور کہنے لگی ۔

" آپ جانتے ہیں جس نے آپکو سانسیں دی میرا ساتھ دیا

وہ سب دیا جو آپ نے چاہا جو آپ نے مانگا ۔

مگر پھر بھی آپ اُس کے 5 بار بلانے پر بھی اُس کی طرف نہیں جاتے۔

تو پھر میں کیسے مان لوں کہ میرے

ایک بار بلانے پر دوڑے چلے آؤ گے " ؟؟





یہ نہ سوچو اللہ تمہاری دعا کو

فوراً قبول کیوں نہیں کرتا،

بلکہ یہ شکر کرو کہ وہ تمہارے

گناہوں کی سزا فوراً نہیں دیتا

اللہ کا شکر ادا کرو

Comments

Popular posts from this blog

Some special things