Importance and historical importance of fasting in the month of Ramadan

 افطار کروانے کی عظيم   

 الشان فضیلت  

فرمان مصطفے ﷺ


جس نے حلال کھانے یا پانی سے(کسی

 مسلمان کو) روزہ افطار کر وایا فرشتے

 ماہ رمضان کے اوقات میں اُس کے لیئے

 استغفار کرتے ہیں  


رمضان کے ایک روزہ کی  

: اہمیت   

 

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے

 روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ

 وسلم نے فرمایا! جو شخص رمضان کا

 ایک روزہ بھی بلا عذر شرعی ( سفر

 اور مرض کے بغیر چھوڑ دے، پھر اس

 کی قضا کے لیے ساری زندگی روزے

 رکھے، تب بھی ایک روزے کی کمی

 پوری نہ ہوگی ۔ 



 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم    

:نے فرمایا

    

جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا

 تو اسے روزہ دار کے ثواب کے برابر

 ثواب ملے گا اور روزہ دار کے ثواب

 میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔



Importance and

 historical

 significance of the

 fasts of Ramadan


روزے کا اصل مقصد ۔۔۔    

روزے کا اصل مقصد کیا ہے؟ روزہ 

  ایمان کو کس طرح مضبوط بناتا ہے؟ 

 اور کس طرح ایک مومن کی  

فوجی انداز میں تربیت کرتا ہے؟ اور

 روزے دار کا اجر و ثواب رمضان میں

 کس طرح بڑھا دیا جاتا ہے؟ 

روزہ کا مقصد دراصل اللہ کے بندوں کو

 نیکی اور پرہیز گاری کی طرف بلانا ہے

 جیسا کہ فرمان  ہے اے ایمان

 والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسا

 کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض تھے تا

 کہ تم پرہیز گار ہوجاؤ۔ (سورہ بقرہ


رمضان المبارک کی عظمت کا اندازہ

 اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس

 میں قرآن مجید جیسی عظیم الشان

ہدایت اور بلند مرتبہ والی کتاب نازل

 ہوئی۔  


روزہ اور قرآن کی شفاعت  

حدیث پاک میں آیا ہے۔

الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ

 يَوْمَ الْقِيمَةِ

( روزے اور قرآن قیامت کے دن بندے

 کی شفاعت کریں گے ) روزہ قیامت کے

 دن اللہ رب العزت کے سامنے یہ

 شفاعت کرے گا کہ اے اللہ ! اس بندے

 کو اپنی رضا عطا فرمادیجئے اور قرآن

 مجید بھی شفاعت کرے گا کہ اے اللہ

 ! یہ بندہ میری تلاوت کرتا تھا اس لئے

 اس سے عذاب کو ہٹا دیجئے اور

اس کو جنت عطا فرما دیجئے ۔




Comments

Popular posts from this blog

Some special things